ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل کا عزم دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اسرائیل کو کڑا جواب دے گا۔
سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انگریزی میں جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ “دہشت گرد صیہونی حکومت کو طاقتور جواب دینا ہوگا۔ ہم ان پر رحم نہیں کریں گے۔”
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کو دھمکیوں کے باوجود سامنے آیا ہے، جو تہران کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔
حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سپریم لیڈر کا یہ بیان ایران کے ممکنہ سخت ردعمل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے آپریشن صادق سوم کی 10ویں لہر میں اسرائیلی فضائی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 13 جون سے اب تک 14 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔