صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین
یمن کی مسلح افواج کی میزائل فورس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب میں واقع “نیواتیم” ایئر بیس کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ یہ حملہ “فلسطین 2” میزائل کے ذریعے کیا گیا، جو اپنے ہدف تک مؤثر طریقے سے پہنچا اور صہیونی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی غزہ میں جاری صہیونی نسل کشی اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ظالمانہ جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی افواج فلسطینی مجاہدین کی حمایت میں اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرتی رہیں گی اور امریکی-صہیونی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گی۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا، یمنی افواج دفاعی و امدادی کارروائیوں کو جاری رکھیں گی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔