پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن کے طویل عرصے بعد اچانک وطن لوٹ آئے۔ گزشتہ ہفتوں میں مذہبی تنازعات میں گھر جانے کے بعد رجب بٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ کر دبئی میں سکونت اختیار کر لی تھی۔
دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے اپنے خلاف چلنے والے مقدمے کی پیروی کی اور اپنے مداحوں سے معذرت بھی کی۔ تاہم، اب وہ غیر متوقع طور پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے پاکستان پہنچ گئے اور اپنے گھر والوں کو ایک خوشگوار سرپرائز دیا۔
رجب بٹ کی واپسی پر ان کے والدین، اہلیہ ایمان اور قریبی دوستوں نے جذباتی لمحات گزارے۔ انہیں گلے لگا کر خدا کا شکر ادا کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے اس جذباتی منظر کو بے حد سراہا اور رجب بٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔